وعدہ صادق3 آپریشن کا 16واں مرحلہ شروع، صہیونی تنصیبات پر درجنوں میزائل فائر

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے وعدہ صادق 3 آپریشن کے تحت اسرائیل کی دفاعی اور صنعتی تنصیبات پر میزائل حملہ شروع کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے بیان کے مطابق اسرائیلی دفاعی اور صنعتی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ مزید بڑھایا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کے جوانوں نے دفاعی صلاحیتوں کے بل بوتے پر دشمن کی تنصیبات پر میزائل داغے ہیں۔

ایرانی حکام متعدد مرتبہ واضح کرچکے ہیں کہ صہیونی حکومت کی ہر شرارت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *