ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات جاری ہے، ٹرمپ کادعویٰ+ ویڈیو

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں قابض اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات جاری ہے۔

امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات شروع ہوچکے ہیں، ہفتے کے روز تک مذاکرات جاری رہے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنا ہمارا ترجیحی آپشن ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوں گے تاکہ ایران جوہری ہتھیار نہ حاصل نہ کرسکے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ان مذاکرات کی کامیابی ایران کے مفاد میں ہوگی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل ایران سے متعلق کسی بھی معاہدے میں شامل ہو لیکن اس کے ساتھ ہی ہم تنازعسے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات جاری ہیں اور ہفتے کے روز ایرانی اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک انتہائی اہم ملاقات ہوگی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *