اگلے تین دنوں کے دوران شمال مغربی ہندوستان اور مہاراشٹر کے کئی حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2-3 ڈگری تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔


فائل تصویر آئی اے این ایس
ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی سے لوگ پریشان ہیں۔ محکمہ موسمیات نے دارالحکومت دہلی، شمال مغربی اور وسطی ہندوستان کے کچھ حصوں میں ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی ہے۔ دہلی میں پیر یعنی 7 اپریل کو اس سال کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 40.2 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل یعنی پیر کو ہیٹ ویو دہلی میں پہنچی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، 8 اپریل کو مغربی راجستھان، سوراشٹرا اور کچھ میں شدید گرمی کی صورتحال برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چار دنوں کے دوران گجرات، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی، پنجاب، مشرقی راجستھان اور مدھیہ پردیش میں گرمی کی لہر آنے کا امکان ہے۔ جبکہ شمال مشرقی ریاستوں میں 7-10 اپریل کے دوران گرج چمک کا امکان ہے۔ جنوب مغربی راجستھان کے حصوں میں ہیٹ ویو کے حالات برقرار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 8 اور 9 اپریل کو دہلی میں زیادہ تر مقامات پر گرمی کی لہر محسوس کی جائے گی۔
مشرقی راجستھان، ہریانہ اور مغربی مدھیہ پردیش کے حصوں میں 7 اپریل کو گرمی کی لہر برقرار ہے۔ آسام میں مختلف مقامات پر ژالہ باری ہوئی۔ تمل ناڈو، کیرالہ، آسام اور میگھالیہ میں 8 اپریل کو موسلادھار بارش متوقع ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق 9 سے 11 اپریل کے دوران ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، 8 اپریل کو پڈوچیری، ساحلی آندھرا پردیش، کیرالہ میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔