پکوان گیس سلنڈر 50 روپے مہنگا

نئی دہلی (آئی اے این ایس) 14.2 کیلوگرام کے ایل پی جی سلنڈرس کے دام 50 روپے بڑھادیئے گئے۔ سبسیڈی اور نان سبسیڈی صارفین کے لئے یہ 8 اپریل سے لاگو ہوں گے۔

وزیر پٹرولیم و قدرتی گیس ہردیپ سنگھ پوری نے پیر کے دن یہ اعلان کیا۔ نئے دام پردھان منتری اُجولا یوجنا سے استفادہ کرنے والوں اور دیگر صارفین دونوں پر لاگو ہوں گے۔

نئی دہلی میں پکوان گیس سلنڈر اب 803 روپے کے بجائے 853 روپے میں ملے گا۔ یکم اپریل کو تیل کمپنیوں نے عوام کو راحت دیتے ہوئے 19 کیلوگرام کے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کے دام میں 41 روپے کی کٹوتی کی تھی۔

ملک میں ایل پی جی کے دام بین الاقوامی مارکٹ سے جڑے ہیں۔ 14.2 کیلوگرام کے گھریلو پکوان گیس سلنڈر کے دام میں اگست 2024 سے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *