خبر پہ شوشہ “چپ۔جوتے سے پیٹونگی”

حیدرآباد ۔ کے این واصف

“تماشہ بنا رکھاہے۔ چپ۔ اب کسی نے کچھ کہا تو جوتے سے پیٹونگی”۔ یہ مکالمہ کسی سلم بستی میں خواتین کے بیچ ہوئے جھگڑے کا نہیں ہے بلکہ یہ دہلی یونیورسٹی کی ایک خاتون پروفیسر کے ڈائیلاگ ہیں جو انھون نے اپنے طلباء سے کہے۔

 

معروف یوٹیوب چینل “آرٹیکل 19” کے مطابق قصہ یہ ہے کہ “دہلی اسکول آف جرنلزم” DSJ کے طلباء فیکلٹی مین ضروری سہولتون کی عدم دستیابی کی شکایت لیکر اپنے ڈائریکٹر پروفیسر (مسز) بھارتی گورے پاس پہنچے۔ طلباء کے گروپ کو دیکھ کر میڈم اچانک بھڑک اٹھیں۔ اور اپنی خوش گفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلباء کو مندرجہ بلا کلمات سے نوازا۔ اس پر طلباء کا کیا ردعمل رہا وہ چینل نے نہین بتایا۔ مگر یہ سن کر ہمارے ذہن میں ایک پرانا لطیفہ آیا، آپ بھی سنئے۔

 

ایک تند مزاج خاتون نے اپنے گھریلو ملازم کی کسی غلطی پر بہت زیادہ برہم ہوئین اور غیر شائستہ زبان بولنے لگین۔ کچھ دیر صبر کے بعد ملازم نے کہا میڈم خیال رہے میں آپکا ملازم ہوں شوہر نہیں۔ 😄😄

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *