گرو نانک ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس ویونیورسٹی کیمپس میں کھیل مہااتسو 2025 کاانعقاد

 

حیدرآباد(پریس نوٹ) کھیل مہااتسو 2025 (اسپورٹس فیسٹیول) کا گورو نانک ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس اور گرو نانک یونیورسٹی کے کیمپس میں شاندار انعقاد عمل میں آیا۔جس میں فیکلٹی ممبران، عملے اور طلباء نے شرکت کی۔جس نے کھیلوں، ٹیم اسپرٹ، اور کھیلوں کے لیے ان کے جذبے کو ظاہر کیا۔کھیل مہااتسو کا افتتاح یونیورسٹی کے چانسلر سردار گگن دیپ سنگھ کوہلی نے کیا۔

 

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل صرف مقابلوں کا نام نہیں بلکہ شخصیت کی نشوونما، جسمانی تندرستی اور ذہنی طاقت کے ستون ہیں۔ انہوں نے ہر ایک کو کھیلوں کے ذریعے ہمت، نظم و ضبط اور قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپورٹس فیسٹیول طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے درمیان ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کومزید مضبوط کرے گا۔ افتتاحی تقریب میں کالج کے منیجنگ ڈائرکٹر اور گرو نانک یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ایچ ایس سینی نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی

 

کہ کھیل نہ صرف ہماری صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ کامیابی کی بنیاد بھی رکھتے ہیں۔ یہ تہوار کھیل کود کو اپنانے کے لیے ایک یاد دہانی کا کام کرتا ہے، جہاں جیتنا فخر لاتا ہے اور ہارنا قیمتی سبق دیتا ہے۔ یہ جذبہ زندگی میں نظم و ضبط اور خود اعتمادی کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کھیلوں کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تمام طلبہ اور عملے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

ڈائرکٹر ڈاکٹر ایس سری ناتھ ریڈی، ڈاکٹر پی پارتھا سارتھی(جوائنٹ ڈائرکٹر)،؛ پرنسپل ڈاکٹر کے وینکٹ راؤ، یونیورسٹی کے ڈائر کٹرڈاکٹر سنجیو سریواستو، رجسٹرار ڈاکٹر وشال والیہ، ڈاکٹر رنگنایاکولو، ڈاکٹر رشی سیال اور دیگر شعبہ جات کے سربراہان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کھیلوں کی اہمیت پر اپنی قیمتی بصیرت کا اشتراک کرتے ہوئے کہاکہ کھیل مہااتسو صرف ایک جشن نہیں ہے بلکہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہم ایک ساتھ کھیلتے ہیں، ایک ساتھ جیتتے ہیں اور ایک ساتھ سیکھتے ہیں۔ یہ ہمیں ٹیم ورک، محنت، اور مساوات کی اقدار سکھاتا ہے اور سب کے لیے ایک تحریک کا کام کرتا ہے۔اس تقریب میں مختلف قسم کے کھیلوں کے مقابلے ہوئے جن میں جیتنے والوں کو انعامات، میڈلس اور ٹرافیاں دی گئیں۔

 

تقریب کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر ہریش کندرا نے اختتامی تقریر کرتے ہوئے چانسلر اور وائس چانسلر کا بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تمام شرکاء اورا سٹاف کو ان کی پرجوش شمولیت پر مبارکباد بھی پیش کی جنہوں نے تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *