امریکہ نے سکنڈوں میں حوثی گروہ کو تباہ کردیا، ٹرمپ نے جاری کیا ویڈیو

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حوثی سرکل بنا کر کھڑے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد اچانک دھماکہ ہوتا ہے، پھر  پورا علاقہ دھوئیں اور غبار میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
user

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو ساجھا کرتے ہوئے حوثیوں کو پھر سے وارننگ دی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 25 سکنڈ میں ہی حوثی باغیوں کے گروہ کو ختم کر دیا گیا۔ یہ ویڈیو سیاسی اور پالیسی کے لحاظ سے اہم بتایا جا رہا ہے۔ حوثی باغیوں نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی مدت کار شروع ہونے کے بعد سے ہی امریکی حملوں میں کم سے کم 67 لوگ مارے گئے ہیں۔ حالانکہ اصل تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حوثی سرکل بنا کر کھڑے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد اچانک دھماکہ ہوتا ہے۔ تیز دھماکہ کے بعد پورا علاقہ دھوئیں اور غبار میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد ویڈیو زوم آؤٹ ہوتا ہے اور بڑا علاقہ اس دھوئیں کی گرفت میں دکھائی دیتا ہے۔ اس میں دو گاڑیاں بھی دکھائی دیتی ہیں۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام بھی دیا ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’یہ حوثی حملے کی سازش کے لیے جمع ہوئے تھے۔ اب حوثی کوئی حملہ نہیں کر پائیں گے۔ اب وہ ہمارا شپ (جہاز) غرقاب نہیں کر سکتے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ حوثی ان کے جہاز کو بحیرہ احمر میں نشانہ بناتے ہیں، اسی کا جواب دینے کے لیے حوثیوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا۔

وہیں حوثی باغیوں نے ابھی تک اپنے کسی بھی رہنما کی موت کی بات تسلیم نہیں کی ہے۔ ادھر امریکہ نے بھی کسی بھی مارے گئے باغی رہنما کا نام منظر عام پر نہیں لایا ہے۔ حالانکہ ٹرمپ انتظامیہ کے افسروں کے درمیان ہوئی بات چیت کے لیک ہونے پر یہ جانکاری سامنے آئی ہے کہ باغیوں کے میزائل فورس کے ایک رہنما کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایران کے جوہری پروگرام کا جواب ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس کانفرنس میں بھی کہا گیا ہے کہ ان حملوں سے ایران کمزور ہو گیا ہے۔


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *