حافظ محمد یسین بن خالد کو یو جی سی نیٹ UGC NET میں کامیابی پر تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کی مبارکباد ۔

*حافظ محمد یسین بن خالد کو یو جی سی نیٹ UGC NET میں کامیابی پر تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کی مبارکباد* ۔

 

تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کے سرپرستان و ذمہ داران نے حافظ محمد یاسین بن خالد جنہوں 12 سال کی عمر میں قرآن مجید کو حفظ کرتے ہوئےعصری تعلیم کے میدان میں قدم رکھا اور اردو ذریعہ تعلیم کو منتخب کرتے ہوئے اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ B.Ed کی ڈگری حاصل کی اور تدریسی شعبہ میں خدمات انجام دیتے ہوئے یو جی سی نیٹ 2024 میں انگریزی زبان کو اختیار کیا اور نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے پر تہنیت پیش کی۔ اور کہا کہ

 

آج کہ دور حاضر میں جہاں ہر طرف دینی مدارس میں پڑھنے والے طلباء کو محدود نظر سے دیکھا جا رہا ہے وہیں پر دینی مدارس میں پڑھنے والے طلباء آئے دن عصری میدان میں اپنے علم کے جوہر منواتے ہوئے ہر ایک کے لئے راہیں ہموار کر رہے ہیں۔

 

اس موقع پر عالی جناب سرور شاہ بیابانی، جناب سید افضل محی الدین، جناب اظہار حسین، قاضی محمد شجیع الدین، حافظ سید مطہر الدین، حافظ عبدالمجید اشتیاق کے علاوہ محمد اشرف احمد،سید معین الدین،محمد شبیر احمد اور عظیم الدین موجود تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *