خاتون ڈپٹی جیلر کوجیل سپرنٹنڈنٹ کی غیر اخلاقی پیشکش

خاتون ڈپٹی جیلر کوجیل سپرنٹنڈنٹ کی غیر اخلاقی پیشکش

 

نئی دہلی: ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کہ محکمہ جیلس میں خدمات انجام دینے والی اُس کی ماں کو ایک سینئر آفیسر جنسی طور پر ہراساں کر رہا ہے، لڑکی نے کہا کہ اُنہیں انصاف کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی اسی لیے وہ ہمدردانہ موت کی اجازت چاہتی ہیں اس سلسلے میں اُس نے صدرِ جمہوریہ کو ایک خط بھی لکھا ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ وارانسی میں ڈپٹی جیلر کی حیثیت سے کام کرنے والی ایک خاتون نے ضلع جیل سپرنٹنڈنٹ اُومیش کمار سنگھ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ خاتون کے مطابق وہ کئی مہینوں سے جنسی ہراسانی کا شکار ہو رہی ہیں۔ متاثرہ کی بیٹی نے کچھ دن قبل لال پور-پانڈے پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی، جس میں کہا گیا کہ اُومیش سنگھ اُن کی ماں کو دفتر میں ذات پات کے حوالے سے گالیاں دے کر بار بار ذلیل کرتا ہے۔

 

متاثرہ خاتون کی بیٹی نے مزید انکشاف کیا کہ اُومیش اُن کی ماں پر دباؤ ڈالتا تھا کہ وہ خاتون قیدیوں کو اُس کے گھر لے کر جائیں اور انکار پر اُسے دھمکیاں دینا شروع کر دیتا تھا۔ الزام لگایا گیا ہے کہ اگرچہ اس افسر پر کئی الزامات ہیں لیکن متعلقہ کی جانب سے اُسے مسلسل کلین چِٹ دی جا رہی ہے۔ حال ہی میں اُومیش سنگھ کی کچھ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اس کے باوجود اُس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

 

متاثرہ لڑکی نے کہا کہ وہ پہلے ہی خودکشی کا سوچ چکی تھی مگر ڈر تھا کہ لوگ اُس کی ماں کو موردِ الزام ٹھہرائیں گے اس لئے اس نے انتہائی اقدام نہیں کیا۔ اُس لڑکی نے اندیشہ ظاہر کیا کہ اگر اُومیش کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو وہ اُن کے پورے خاندان کو تباہ کر دے گا۔

 

دوسری جانب اترپردیش حکومت نے اس معاملے میں کارروائی شروع کر دی ہے۔ دونوں عہدیداران کا مختلف مقامات پر تبادلہ کر دیا گیا ہے اور ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *