بنگلورو میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ (ویڈیووائرل)

بنگلورو: جمعرات کے روز کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے بی ٹی ایم لے آؤٹ علاقے میں ایک نامعلوم شخص نے راہ چلتی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا، اور واقعے کے فوراً بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ یہ واقعہ وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گیا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ایک تنگ گلی میں دو خواتین کے پیچھے چل رہا ہے۔ گلی سنسان دکھائی دیتی ہے اور ایک طرف دو پہیہ گاڑیاں کھڑی ہیں۔ جیسے ہی وہ شخص خواتین کے قریب پہنچتا ہے، وہ پیچھے سے ایک خاتون کو چھوتا ہے۔

واقعے کے بعد دونوں خواتین وہاں سے چلی جاتی ہیں جبکہ ملزم موقع سے بھاگ جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق، اس واقعے کے سلسلے میں اب تک کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر متاثرہ خاتون خود آگے آ کر شکایت درج نہیں کرتی، تو وہ ازخود اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *