
حیدرآباد ۔ کرکٹ کھیلںے کے دوران ایک طالب علم اچانک موت ہوگئی۔ جمعہ کے روز یہ واقعہشہر کے سی ایم ایم آر کالج کے میدان میں پیش آیا۔ کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والا (21) سالہ ونئے سی ایم ایم آر ای سی کالج
میں بی ٹیک سال آخر میں زیر تعلیم تھا اور قریبی ہاسٹل میں مقیم تھا۔ دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ونئے فیلڈنگ کرتے ہوئے اچانک گر پڑا، اس کے دوستوں نے فوراً اسے سی ایم ایم آر ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس
نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس کو بھی اس واقعہ کی اطلاع دے دیگئی ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔