اسرو نے چندریان-2 کے مدار سے لی گئی چندریان-3 لینڈر کی تصویریں جاری کیں

[]

چینائی: ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے ہفتہ کے روز چندریان-3 لینڈر کی تصاویر جاری کیں جو چندریان-2 کے مدار میں نصب ڈوئل فریکوئنسی سنتھیٹک ریڈار (DFSAR) کے آلے سے لی گئی تھیں۔ یہ تصویریں 6 ستمبر کو چندریان-2 کے مدار سے لی گئی تھیں۔

واضح ر ہے کہ SAR آلات مائیکرو ویو کو فریکوئنسی بینڈ میں منتقل کرتے ہیں۔ راڈار ہونے کی وجہ سے یہ شمسی روشنی کے بغیر بھی تصاویر کھینچ سکتا ہے۔ یہ ہدف کے مرکز کی دوری اور جسمانی خصوصیات دونوں بتا سکتا ہے۔ اس لیے، SAR زمین اور دیگر فلکی اجسام کی ریموٹ سینسنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

فی الحال، DFSAR چندریان-2 کے مدار میں ایک بڑا سائنسی آلہ ہے۔ یہ ایل- اور ایس-بینڈ میں مائکروویو استعمال کرتا ہے۔ یہ جدید ترین آلہ فی الحال کسی بھی سیارے کے مشن پر سب سے زیادہ ریزولوشن کی تصاویر فراہم کر رہا ہے۔

ڈی ایف ایس اے آر گزشتہ چار سالوں سے چاند کی سطح کی تصویر کشی کر رہا ہے اور قمری قطبی سائنس پر بنیادی توجہ کے ساتھ اعلیٰ معیار کا ڈیٹا منتقل کر رہا ہے۔

اسرو نے کہا، “چندریان-2 DFSAR کے ہائی ریزولوشن موڈ نے 6 ستمبر 2023 کو وکرم لینڈر کی تصویر کشی کی۔ لینڈر کا پتہ لگانے کے لیے پری لینڈنگ امیج کو بھی جوڑ دیا گیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *