حشد الشعبی کی تحلیل کی خبریں من گھڑت ہیں، تحریک نجباء کے نمائندے کی مہر نیوز سے گفتگو

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چند گھنٹے قبل بعض میڈیا چینلز نے عراق میں الحشد الشعبی کی تحلیل سے متعلق خبریں شائع کیں۔ تاہم تحریک نجباء عراق کے نمائندے سید عباس موسوی نے مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

انہوں نے بعثی میڈیا کے ذریعے من گھڑت خبروں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الحشد الشعبی کبھی تحلیل نہیں ہوئی اور نہ ہی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خبر غیر ذمہ دار میڈیا کے ذریعے شائع کی گئی ہے جو بالکل بے بنیاد ہے۔ العربیہ، الجزیرہ اور الرشید جیسے میڈیا چینلز ناقابل اعتبار ہیں۔ یہ ادارے امریکی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔

سید عباس موسوی نے اس بات پر زور دیا کہ عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے کہا ہے کہ ہمیں الحشد الشعبی کی حفاظت اور مضبوطی کے لیے مزید کوششیں کرنی چاہئیں۔

حال ہی میں، امریکی حمایت یافتہ عناصر نے عراق میں الحشد الشعبی کی تحلیل کے حوالے سے خبریں پھیلانے کی کوشش کی ہے تاہم عراقی نمائندوں اور حکام نے کئی مرتبہ ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اس کو عراق کی سیکورٹی کی ضمانت قرار دیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *