ڈیوڈ وارنر کا بیٹ ٹوٹ کر گردن پر جا لگا، ویڈیو وائرل

سڈنی : بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کے کپتان ڈیوڈ وارنر ایک عجیب حادثے کا شکار ہو گئے۔ ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف میچ کے دوران، جب وارنر فاسٹ بولر ریلی میرڈیتھ کی گیند پر شاٹ کھیل رہے تھے، ان کا بیٹ اچانک ٹوٹ گیا۔ بیٹ کا ہینڈل ٹوٹنے کے بعد اس کا ٹکڑا وارنر کی گردن کے پیچھے جا لگا۔

یہ منظر نہایت حیران کن تھا اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔ خوش قسمتی سے، وارنر کو کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی اور وہ فوری طور پر نارمل ہو گئے۔

اس حادثے کے باوجود، ڈیوڈ وارنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 66 گیندوں پر 88 رنز بنائے، جس میں 7 چوکے شامل تھے۔ سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز کا اسکور بنایا، لیکن ہوبارٹ ہریکینز نے یہ ہدف 16.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ہوبارٹ کی جیت میں ٹم ڈیوڈ نے اہم کردار ادا کیا، جنہوں نے صرف 38 گیندوں پر 68 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلی اور بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ سڈنی تھنڈر کی جانب سے پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین نے تین اوورز میں 49 رنز دیے، ان کے اوورز میں 6 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *