سپاہ پاسداران انقلاب کے نئے "میزائل شہر" کی رونمائی+ ویڈیو

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نئے میزائل شہر کی نقاب کشائی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی کی موجودگی میں کی گئی۔

آپریشن وعدہ صادق 1 اور 2 کا حصہ اسی زیر زمین میزائل بیس کا استعمال کرتے ہوئے انجام دیا گیا تھا۔

آپریشن وعدہ صادق 2 میں اس اڈے کے میزائل مقبوضہ علاقوں کے وسط میں واقع صیہونی اڈے “نیوٹیم” کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہے۔

غاصب صیہونی حکومت ابھی تک نیوٹیم بیس کو معمول پر لانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے جہاں جدید ایف 35 لڑاکا طیاروں کی تعیناتی ہوتی ہے۔

یاد رہے اس سے پہلے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہم اتنے طاقتور ہیں کہ دشمن کی جارحیت کا اپنی سرزمین سے ہی جواب دے سکتے ہیں۔ جلد ہی میزائل اور ڈرون کے شہروں کی رونمائی ہوگی اور آپ ایران کی دفاعی طاقت کا مشاہدہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے مسلسل “وعدہ صادق 3” کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ہم کسی دوسرے ملک کو اپنی جنگ کا میدان نہیں بناتے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *