مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے کے مطابق، سپاہ پاسداران کے زیر زمین میزائلوں کے نئے شہر کا افتتاح سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی کی موجودگی میں کیا گیا۔
اس سے پہلے جنرل حسین سلامی نے “راہیان نور” اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج ہم میزائل، ڈرون اور بحری شعبوں میں بے مثال طاقت حاصل کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ جلد ہی مزید میزائلوں اور ڈرونز کے شہروں کی رونمائی کریں گے۔
یاد رہے کہ صہیونی حکومت کے خلاف وعدہ صادق آپریشن 1 اور 2 کی کارروائیوں کا ایک حصہ اس زیر زمین میزائل اڈے کے ذریعے انجام دیا گیا۔
“وعدہ صادق آپریشن 2” کے دوران اس اڈے سے فائر کیے گئے میزائلوں نے صہیونی فوجی اڈے نواتیم کو خصوصی نشانہ بنایا جو مقبوضہ فلسطین کے مرکز میں واقع ہے۔
ایرانی میزائل حملوں کے بارے صہیونی حکومت تاحال نواتیم اڈے کو فعال نہیں کرسکی ہے۔