
نئی دہلی (پی ٹی آئی) آئی سی آئی سی آئی بینک ملازمین کے ایک وفد نے جمعہ کے دن قائد اپوزیشن راہول گاندھی سے ملاقات کی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ بینک نے انہیں ناحق نوکری سے نکال دیا ہے۔ میڈیکل لیو کے دوران انہیں اچانک برخاست کردیا گیا۔ وفد نے پارلیمنٹ ہاؤز کامپلکس میں راہول گاندھی سے ملاقات کی۔
خانگی بینک کی طرف سے فوری کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ملازمین نے کہا کہ صرف آئی سی آئی سی آئی بینک میں ہی ایسا نہیں کیا جارہا ہے بلکہ خانگی شعبہ کے بینکوں میں ایسا ہی ہورہا ہے جن پر زیادہ سے زیادہ نفع کمانے کا دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔