ڈاکٹر عباس متقی کا سانحہ ارتحال 

 

حیدرآباد30 مارچ ( محمد حسام الدین ریاض ) علمی وادبی حلقوں میں یہ خبر انتہای رنج و غم کے ساتھ پڑھی جا ۓ گی کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والےملک کے نامور ادیب اردو اور فارسی کے پی ایچ ڈی اردو اور فارسی دونوں کے صاحب دیوان شاعر

الحاج ڈاکٹر سید عباس صاحب متقی کا آج 30 مارچ کو اذان فجر کےبعد انتقال ہو گیا وہ پرنسیس درشہوار ہاسپٹل پرانی حویلی حیدرآباد میں زیر علاج تھے ۔ طنز ومزاح میں وہ چیمپئن کی حیثیت رکھتے تھے اپنے بیشمار مضامین میں انہوں نے طنز ومزاح کی جو چاشنی چھوڑی ہے وہ تا دیر نہیں بھلائی جاسکے گی آندھراپردیش اردو اکیڈیمی اور تلنگانہ اردو اکیڈیمی نے ان کی فارسی اور اردو کی کتابوں پر کئی انعامات سے نوازا ہے نماز جنازہ آج ہی بعد نماز عصر مسجد مالن بی صاحبہ (ریتی کی مسجد) یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان سلطان داۂرہ میں عمل میں آئے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *