پوتن کہیں بھی جانے کے لیے لیموزین کار استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ کار شمالی کوریا کےصدر کم جونگ ان سمیت کئی لوگوں کو بھی تحفے میں دی تھی۔


فائل تصویر آئی اے این ایس
روسی صدر ولادی میر پوتن کے قافلے میں لگژری گاڑی میں دھماکہ ہوا ہے۔ یہ دھماکہ روسی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ہوا۔ پوتن کے قافلے کی گاڑی میں دھماکے کے باعث روسی سیکیورٹی ادارے ایلرٹ ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب حال ہی میں یوکرین کے صدر زیلینسکی نے پوتن کی ‘موت کی پیشن گوئی’ کی تھی۔
دی سن کی رپورٹ کے مطابق وسطی ماسکو میں ولادیمیر پوتن کے قافلے کی ایک لگژری لیموزین میں دھماکہ ہوا۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کسی سازش کا حصہ ہے یا گاڑی میں کسی خرابی کی وجہ سے آگ لگی۔ صدر کی گاڑی میں دھماکے کے بعد ایجنسیاں پوتن کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایلرٹ ہوگئی ہیں اور کریملن کے اندر ان پر حملے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ لگژری کار لیموزین کو آگ لگنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں کار سے آگ کے شعلے بلند ہوتے نظر آرہے ہیں۔
لیموزین کار روسی صدر کی پسندیدہ لگژری کار ہے۔ اسے اکثر ان کو استعمال کرتے دیکھا گیا ہے۔ یہی نہیں انہوں نے یہ کار اپنے دوستوں کو بھی تحفے میں دی ہے۔ انہوں نے یہ کار شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو بھی تحفے میں دی تھی۔ یوکرین کی جنگ کے بعد سے روسی ایجنسیاں پوتن کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایلرٹ ہیں لیکن حال ہی میں یوکرین کے صدر نے بھی ان کی موت کی پیشن گوئی کی تھی جس کے بعد پوتن کو اپنے ہی لوگوں سے خطرہ لاحق ہوگیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ گاڑی صدر کے پراپرٹی ڈپارٹمنٹ کے زیر انتظام ہے، جو صدر کی ٹرانسپورٹ کو سنبھالتا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ واقعے کے وقت کار کے اندر کون تھا۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے دعویٰ کیا تھا کہ روسی صدر پوتن کی طبیعت خراب ہو رہی ہے اور وہ جلد انتقال کر جائیں گے۔ زیلنسکی نے یہ بات گزشتہ بدھ یعنی 26 مارچ کو ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پوتن کی موت کے بعد جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔ اس دوران انہوں نے امریکہ سے بھی اپیل کی کہ وہ مضبوط رہے اور ماسکو پر جارحیت روکنے کے لیے دباؤ جاری رکھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔