
حیدرآباد 28 مارچ ( پریس نوٹ ) اسٹیٹ ٹیچرس یونین تلنگانہ اسٹیٹ ( ایس ٹی یو ٹی ایس) کے زیراہتمام شاہ فنکش پلازہ ریڈ ہلز میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے سکریٹری جنرل آل انڈیا سکنڈری ٹیچرس فیڈریشن ( اے آئی ایس ٹی ایف ) جی سدا نندم گوڑ نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد اور عیدالفطر کی پیشگی مبارکباددی
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہ رمضان اور روزوں سے تقویٰ اور پاکیز گی وروحانی طاقت حاصل ہوتی ہے وہ مثالی ہے انہوں نے کہا کہ روزہ کے ذریعہ انسانی ہمدردی اور ایکدوسرے سے محبت واخوت کے جذبات کوبڑھاوا ملتا ہے ایم پروت ریڈی پریسیڈنٹ ایس ٹی یو ٹی ایس نے کہا کہ دعوت افطار کےانعقاد کے ذریعہ قومی یکجہتی کو بڑھاوا ملتاہے ہم ایکدوسرے کے مذہب کی خو بیوں سے واقف ہوتے ہیں انہوں اساتذہ برادری پر زور دیاکہ وہ آپس میں متحد ومنظم رہیں ایس ٹی یو ٹی ایس ہر محاذپر اساتذہ کے فلاح وبہبود کے کاکام انجام دے رہی ہے
اور اساتذہ کی یہ قدیم یونین ہے جناب محمد افتخار الدین صدرایس ٹی یو ٹی ایس حیدرآباد ڈسٹرکٹ نے یونین کے تمام ریاستی یونین قائدین ‘ مہمان مقررین ‘ اساتذہ کرام کا خیر مقدم کرتے ہوۓ سب ہی کو رمضان المبارک کی پُرخلوص مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ یونین کی جانب سے دعوت افطار کے اہتمام کا ایک مقصد ہندو مسلم یکجہتی کو فروغ دینا بھی ہے یہاں کی گنگا جمنی تہذیب کافی شہرت رکھتی ہے ہندو مسلم اتحاد کو بڑھاوا دیتے ہوۓ ہی ہماری ریاست اور ملک کو ہم خوشحال بناسکتے ہیں اور یہ وقت کا تقاضہ بھی ہے انہوں نے کہا کہ ایس ٹی یو ٹی ایس عیدین اور تہواروں کو مناتی ہے انہوں نے کہاکہ اس طرح کے پروگراموں سے سب ہی اساتذہ کو ایک جگہ مل بیٹھنے اور ایکدوسرے کے خیالات سے واقف ہونے کا موقع فراہم ہوتاہے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ قائدین کی سرپرستی ورہنمائی میں ہم اساتذہ کے مختلف مسائل کے حل کے لئے نمائندگیاں کرتے رہتے ہیں
اور اس کے اساتذہ کو ثمرات بھی حاصل ہوتے ہیں انہوں نے اساتذہ برادری سے ماہ رمضان کے فیوض وبرکات سےبھر پور فائدہ اٹھانے کا بھی مشورہ دیا جناب سید وحید اللہ حسینی رکن اے آئی ایس ٹی ایف نے دعوت افطار میں ہندو ـ مسلم اساتذہ کی کثیر تعدادپر مسرت کا اظہار کیا انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ بدستور ایس ٹی یو ٹی ایس سے وابستہ رہیں یونین کے قائدین اساتذہ کی بے لوث خدمت کے لئے وقف ہیں سادیا فینانس سکریٹری نے بھی مخاطب کیا جناب عارف رضوان کارپوریٹر ریڈ ہلز ‘ وینکٹیشورولو ڈپٹی ای او نامپلی ‘ جناب سریدھر ڈپٹی ای او سکندرآباد ‘ جناب پومیانائک ڈپٹی ای او بہادرپورہ ‘ جناب محمد مصطفےٰ ڈپٹی آئی او ایس صنعت نگر ‘ جناب نرسا راجو ڈپٹی آئی او ایس چارمینار 1’ اور دیگر تعلیمی عہدیداروں کے علاوہ اساتذہ کی بڑی تعداد شریک رہی مائناریٹی کنوینر
حیدرآباد جناب نصیر الدین کی قراءت سے تقریب کا آغازہواجناب محمد شریف نے تلگوزبان میں مخاطب کیا نماز مغرب باجماعت ادا کی گئی جناب عبدالرحمٰن نے امامت کی