ہندوستان میں ویسے تو عام طور پر سعودی عرب کے ایک دن بعد عیدمنائی جاتی ہے اور کیونکہ سعودی عرب میں آج عید منائی جا رہی ہے اس لئے یہاں کل منائی جائے گی لیکن چاند دیکھنے کا بھی ثواب بتایا جاتا ہے۔


فائل تصویر آئی اے این ایس
اگر چاند آج یعنی 30 مارچ کو نظر آئے گا تو عید 31 مارچ کو ہو گی اور اگرآج چاند نظر نہیں آیا تو عید پھر یکم اپریل کو ہوگی۔ لکھنؤ عیدگاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی نے کہا کہ عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی اگر آج چاند نظر آ جاتا ہے۔
مولانا خالد رشید فرنگی محلی اسلامک سینٹر آف انڈیا کے صدر بھی ہیں۔ اس سلسلے میں اسلامک سینٹر آف انڈیا نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں مسلم کمیونٹی سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد عیدگاہ اور مسجد میں پہنچیں اور سڑکوں پر نماز نہ ادا کریں۔ نماز صرف عیدگاہ یا مساجد کے اندر ادا کریں۔ دعاؤں کے بعد ، اپنے ملک کی سلامتی اور دیرپا امن کے لئے دعا کریں ۔
دنیا بھر کے مسلمان عید الفطر کے خوشگوار تہوارکو دل سے مناتے ہیں ۔ اسلامی کیلنڈر کے دسوے مہینے کا آغاز ماہ شوال کے چاند کودیکھ کر کیا جاتا ہے اور جو ماہ رمضان کے اختمام کا اعلان ہوتا ہے۔ اور اسی دن دنیا بھر کے مسلمان عید کا تہوار مناتے ہیں ہندوستان پاکستان اور بنگلہ دیش میں ایک ساتھ ہی عید منائی جاتی ہے کیونکہ یہاں چاند ایک ہی دن نظر آتا ہے جبکہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کے لئے عید کی تاریخ کا انحصار چاند کے دیکھے جانے پر ہوتا ہے ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔