انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جو لوگ ہولی کے موقع پر مسلمانوں پر حملے کر رہے تھے، وہی اب عید کے موقع پر پورن پولی اور مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ کیمپین صرف بہار کے انتخابات تک محدود رہے گا یا ملک بھر میں جاری رہے گا؟
بی جے پی نے رمضان اور عید کے موقع پر اقلیتوں میں ‘سوغاتِ مودی’ کے نام سے کٹس تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کٹس میں کھانے پینے کی اشیاء جیسے کھجور، سوئیاں، چینی، دودھ اور خشک میوے کے ساتھ خواتین کے لیے سوٹ کا کپڑا اور مردوں کے لیے کرتا پاجامہ بھی شامل ہے۔ ہر کٹ کی قیمت 500 سے 600 روپے بتائی جا رہی ہے۔