
File photo
حیدرآباد 27 مارچ (پریس نوٹ) یونائٹیڈ مسلم فورم نے مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کردہ وقف ترمیمی بل کے خلاف کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کی احتجاجی مہم کی تائید کرتے ہوئے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ جمعۃ الوداع کے موقع پر اپنے بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں
اور ہفتہ 29 مارچ کو وجے واڑہ میں وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کو کامیاب کریں۔ فورم کے زمہ داران مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم (صدر)، مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا سید شاه حسن ابراهیم حسینی قادری سجاد پاشاہ، مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی، مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ، مولانا میر قطب الدین علی چشتی، جناب ضیا الدین نیئر، جناب سیدمنیر الدین احمد مختار (جنرل سکریٹری)، مولانا سید شاہ ظہیرالدین علی صوفی قادری، مولانا سید شاہ فضل الله قادری الموسوی، مولانامحمد شفیق عالم خان جامعی، مولانا سید مسعود حسین مجتہدی، مولانا مفتی محمد عظیم الدین انصاری، مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری، مولانا سید تقی رضا عابدی، مولانا ابوطالب اخباری، مولانا میر فراست علی شطاری ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، جناب ایم اے ماجد، مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاه، مولانا ظفر احمد جمیل حسامی، مولانا سید وصی الله قادری نظام پاشاه، مولانا مکرم پاشاه قاری تخت نشین،
مولانا مفتی معراج الدین علی ابرار، مولانا عبدالغفار خان سلامی، جناب بادشاہ محی الدین، جناب محمد خلیل الرحمن، ڈاکٹر نظام الدین، جناب شفیع الدین ایڈوکیٹ، جناب ضیاء الدین آرکیٹکٹ، مولانا سید شیخن احمد قادری شطاری کامل پاشاہ، مولانا سید قطب الدین حسینی صابری، مولانا زین العابدین انصاری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے دہلی کے جنتر منتر اور پٹنہ میں جو احتجاج کیا، مسلمانوں کے پرزور احتجاج نے کم از کم بی جے پی کی حلیف جماعتوں کی صفوں میں ہلچل مچادی ہے۔ ہفتہ 29 مارچ 2025 کو وجے واڑہ آندھراپردیش میں بھی ایک زبردست کل جماعتی احتجاج ہونے جارہا ہے۔ فورم کے ذمہ داران نے کہا کہ وقف ترمیمی بل مسلمانوں کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے، جس کا واضح مقصد مسلمانوں کو ان کی مساجد، عیدگاہوں، مدارس ، درگاہوں، خانقاہوں، قبرستانوں اور ان کے خیراتی اداروں سے محروم کرنا ہے۔ ہر مسلمان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس پر اپنا بھرپور احتجاج درج کرائے
۔ یونائیٹیڈ مسلم فورم مسلمانوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ جمعۃ الوداع کے موقع سے اپنے بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر مسجد آئیں اور اپنے غم و غصہ کا پرامن و خاموش مظاہرہ کریں۔