نظام آباد میں ٹی جی اوکی منعقدہ دعوت افطار سے اڈیشنل کلکٹر کرن کمار کا خطاب 

ماہ رمضان المبارک کے دوران مسلم برادران کی جانب سے روزوں اور عبادتوں کا اہتمام قابل ستائش

ٹی جی اوکی منعقدہ دعوت افطار سے اڈیشنل کلکٹر کرن کمار کا خطاب

 

نظام آباد:27/ مارچ (اردو لیکس) ماہ رمضان المبارک کے دوران مسلم برادران کی جانب سے روزوں اور عبادتوں کا اہتمام قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی اڈیشنل کلکٹر کرن کمار نے ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ آفس میں تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس یونین نظام آباد شاخ کے زیر اہتمام منعقدہ دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

کرن کمار نے کہا کہ ضلع نظام آباد کی ترقی امن و امان و خوشحالی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنے کی خواہش کی۔ انہوں نے تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس یونین کی جانب سے روبہ عمل لائے جانے والے پروگراموں کی ستائش کی اور اسے دوسروں کیلئے قابل تقلید قرار دیا۔ ٹی این جی اوز ضلع صدر آلوکہ کشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کی جانب سے تمام مذاہب کے تہواروں کے موقع پر بحسن وخوبی تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے

 

اسی کے پیش نظر رمضان المبارک کے دوران مسلم ملازمین کیلئے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ مولانا حافظ محمد عبدالقدیر حسامی نے دعا فرمائی۔

 

اس افطار پارٹی میں ٹی این جی او ز ضلع جنرل سکریٹری امیت کمار، ڈسٹرکٹ اگریکلچر آفیسر واجد حسین، لیبر آفیسر یوہان، ڈی ایس او سرینواس، محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ سینئر اسسٹنٹ ایم اے ماجد، محمد جاوید پاشاہ کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے مسلم عہدیداروں اور ملازمین نے شرکت کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *