
حیدرآباد: بھدرچلم میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں پنچایت آفس کے قریب زیر تعمیر ایک چھ منزلہ عمارت اچانک منہدم ہو گئی۔ اس حادثے میں وہاں کام کر رہے مزدوروں میں سے دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ جے سی بی مشینوں کی مدد سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے اور ملبے کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ عمارت کا مالک شری پتی سرینواس راؤ بغیر کسی قانونی اجازت کے یہ تعمیر کر رہا تھا۔ حادثے کے فوراً بعد وہ موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس اس کی تلاش میں ہے، جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔