شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون کمسن بیٹی کے ساتھ اچانک لاپتہ

حیدرآباد: شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ اچانک لاپتہ ہوگئی۔تفصیلات کے لئے کوتہ گوڑم ضلع کے پالوونچا منڈل کے پوتارام گاؤں میں ایک خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ لاپتہ ہو گئی۔

 30 سالہ خاتون، وسنتا، اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد ناراض ہو کر اپنی سات سالہ بیٹی ہیرانیا کے ساتھ 24 مارچ کو گھر سے چلی گئی۔

رشتہ داروں اور دوستوں سے معلومات حاصل کرنے کے باوجود ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا، جس پر شوہر گیار بابو نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *