
حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے مضافات میں واقع میرمڑچل ملکا جگری کے کشائی گوڑہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک پراسرار دھماکہ ہوا۔ صفائی کارکن کچرے کو ٹریکٹر میں ڈال رہا تھا کہ اچانک دھماکہ ہوا۔
نامعلوم شے کے زوردار دھماکے کے نتیجہ میں صفائی کارکن موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ حالیہ دنوں میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
صنعتی علاقوں میں استعمال شده کیمیکل کے کنٹینرس کو کچرے میں پھینک دیا جاتا ہے، جس سے ایسے حادثات ہو رہے ہیں۔ جیڈی میٹلہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں بھی اس طرحکے واقعات ہو چکے ہیں۔ اب تازه ترین واقعہ میں
کشائی گوڑہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں ہوا ہے۔پولیس اسی زاویہ سے جانچ کر رہی ہے۔