
کھمم اقلیتی کانگریس پارٹی قائدین کی جانب سے دعوت افطار۔۔ کھمم ضلع کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین کی جانب سے کھمم شہر کے سٹی سنٹرل کنوینشن ھال میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔۔۔ مہمانان خصوصی کے طور پر کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید کھمم ضلع کانگریس صدر درگا نے شرکت کی اس موقع پر کھمم سٹی کانگریس پارٹی صدر محمد جاوید کی شال پوشی اور گل پوشی کی گئیں اس موقع پر محمد جاوید نے کہا کے افطار پارٹی کے ذریعے تمام لوگوں کا ایک جگہ ملاقات ہونا اور حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال ہونا خوش عین بات ہے دعوت افطار کو قومی یکجھتی کی پہچان قرار دیا اس موقع پر کھمم شہر کے دانشوران کی کثیر تعداد شریک تھے بعدہ تمام فرزندان توحید نے سٹی سنٹرل کنوینشن ھال میں ہی نماز مغرب اداکی اور بعد نماز مغرب تمام شرکاء کے لیے طعام کا نظم تھا