گاؤں میں سیاسی بالادستی حاصل کرنے ایک بیٹی اور داماد نے باپ کا ہی قتل کردیا – تلنگانہ کے سوریا پیٹ میں دل دہلا دینے والا واقعہ

تلنگانہ کے سوریاپیٹ ضلع کے نوٹنکل منڈل کے میریال گاؤں میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں سیاسی بالادستی کی لڑائی میں کانگریس کے ایک سینئر لیڈر اور سابق سرپنچ چکریا گوڑ کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا

 

۔ پولیس نے اس معاملے میں چکریا گوڑ کی بیٹی، داماد، اور دیگر 11 افراد سمیت 13 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

یہ واقعہ 17 تاریخ کو پیش آیا جب چکریا گوڑ کو ایک منصوبہ بند سازش کے تحت قتل کر دیا گیا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گاؤں میں سیاسی اثر و رسوخ اور گروہ واری رقابت اس قتل کی بنیادی وجوہات تھیں

 

۔ چکریا گوڑ گزشتہ 30 سالوں سے گاؤں کی سیاست میں سرگرم تھے اور وہ سرپنچ اور کوآپریٹیو سوسائٹی کے چیئرمین جیسے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ چکریا گوڑ کے داماد نے ہی اپنے سسر کو اپنے سیاسی حریف کے طور پر دیکھنا شروع کر دیا تھا۔

 

گاؤں میں بڑھتے ہوئے اختلافات کے نتیجے میں اس نے اپنی اہلیہ (چکریا گوڑ کی بیٹی) اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ان کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ پولیس نے اس سازش میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر لیا اور معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے۔

۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *