
حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے شہزادہ رحیم آغا خان کو شیعہ اسماعیلی مسلم فرقہ کے 50ویں موروثی امام اور آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے چیئرمین کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
چیف منسٹر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ تلنگانہ، ورثہ کے تحفظ، تعلیم، اور پائیدار ترقی کے لئے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی نمایاں خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرتے ہوئے مثبت ترقی کو آگے بڑھایا جائے گا۔
چیف منسٹر نے شہزادہ رحیم آغا خان کو ان کی قیادت اور انسانیت کی خدمت میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔