محکمہ مال میں جی پی اوز، کی نئی جائیدادوں کی منظوری

حیدرآباد: محکمہ فینانس نے محکمہ مال میں گرام پلانا افسران (جی پی اوز) کی نئی جائیدادوں کو منظوری کے احکامات جاری کئے۔

حکومت نے اپنے حکم میں کہا کہ محکمہ مال نے سابق وی آر اوز/وی آر ایز سے آپشن لینے کے بعد اور انہیں گراما پلانا افسران نامزد کرتے ہوئے دیہی انتظامیہ کو مستحکم کرنے کے لیے 10,954 دیہاتوں کی سطح کے افسران کی جائیدادیں تخلیق کی ہیں۔

حکم نامہ میں کہا گیا کہ محکمہ مال نے دیہی انتظامیہ کو مضبوط کرنے کے لیے 10,954 دیہی سطح کے افسران کی جائیدادیں تخلیق کرنے کی درخواست کی تھی، جسے حکومت نے جانچ کے بعد منظور کر لیا۔

یہ تقرریاں سابق وی آر اوز/وی آر ایز کے آپشن لینے کے بعد کی جائیں گی۔

محکمہ مال کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان منظور شدہ جائیدادوں کو پُر کرنے کے عمل کو شروع کرنے سے قبل محکمہ خزانہ (HRM.VII) کی منظوری حاصل کرے۔ جی او میں کہا گیا کہ اس معاملہ میں مزید کارروائی محکمہ مال کرے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *