مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے سربراہ رئیر ایڈمرل شهرام ایرانی نے کہا کہ گزشتہ سال ایرانی بحریہ کے بہادر اور دلیر سپاہیوں نے سمندری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب ولایت کے سپاہی ہیں۔ آج ہمارے فوجی چوکنا اور امام زمان علیہ السلام کے ظہور کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ دشمن کی تمام سازشوں کے باوجود ایرانی پرچم پوری شان و شوکت کے ساتھ لہرا رہا ہے۔
ایڈمرل ایرانی نے مزید کہا کہ دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ دھمکیوں اور جارحیت سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ ہماری بحریہ دشمن کو فرعون کی طرح سمندر کی تہہ میں ڈبو دے گی۔