صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنا ضروری ہے، عراقچی

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال بالخصوص غزہ میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی اور یمن پر امریکی فوجی حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عراقچی نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم اور یمن کے خلاف امریکی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ صنعاء اور دیگر یمنی شہروں میں امریکی حملوں کے نتیجے میں بے گناہ خواتین اور بچوں کا قتل عام اور اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی ہوئی۔

انہوں نے علاقائی اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ اور صہیونی حکومت کے مظالم اور خطے میں بڑھتی ہوئی بدامنی کو روکنے کے لیے فوری اور اجتماعی اقدام کریں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر عالمی طاقتوں کی بے حسی پر تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر اس صورتحال کو نظرانداز کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

گفتگو کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے بھی یمن اور فلسطین کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے مسلسل مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *