جسٹس یشونت ورما کے گھر میں لگی آگ نے نقدی تنازعہ کو ہوا دی، فائر ڈپارٹمنٹ کے ریکارڈ میں نقدی کا تذکرہ ہی نہیں!

دہلی کے فائر بریگیڈ محکمہ نے ایک نوٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق دہلی واقع سرکاری رہائش 30، تغلق روڈ پر ہولی کے دن آگ لگی تھی۔ محکمہ کی اس رپورٹ میں کسی نقدی کا تذکرہ شامل نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی فائر سروس، تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>دہلی فائر سروس، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

دہلی فائر سروس، تصویر سوشل میڈیا

user

دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس یشونت ورما کے گھر لگی آگ نے نقدی تنازعہ کو ہوا دے دی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کے گھر سے کثیر مقدار میں نقدی برآمد ہوئی۔ اس معاملے میں کارروائی کا مطالبہ بھی اٹھ رہا ہے اور معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ چکا ہے۔ راجیہ سبھا میں بھی 21 مارچ کو اپوزیشن پارٹیوں نے اس معاملے کو اٹھایا۔

اس درمیان دہلی کے فائر بریگیڈ محکمہ نے ایک نوٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق دہلی واقع سرکاری رہائش 30، تغلق روڈ پر ہولی کے دن آگ لگی تھی۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شب تقریباً 11.30 بجے یہ آگ لگی، اور اس کی خبر فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کو 11.35 بجے ملی۔ جب آگ لگی تھی تو جسٹس ورما گھر پر موجود نہیں تھے۔ آگ بجھانے اور نقصان کے جائزہ کے بعد فائر بریگیڈ محکمہ کی ٹیم 1.56 بجے جسٹس ورما کی رہائش سے واپس ہو گئی۔

جاری اس نوٹ میں ایک خاص بات یہ ہے کہ فائر ڈپارٹمنٹ نے کسی نقدی کا تذکرہ نہیں کیا ہے۔ یہ معاملہ حیران کرنے والا ہے، کیونکہ دعویٰ یہی کیا جا رہا ہے کہ آگ لگنے سے ہوئے نقصان کی جانچ کے دوران محکمہ کو مبینہ طور پر کثیر مقدار میں نقدی برآمد ہوئی۔ آگ لگنے کے واقعہ کے بعد موقع پر دو فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچی تھیں۔ اسی دوران گھر میں آگ زنی کے دوران اسٹور روم میں اسٹیشنری اور گھریلو سامان جل گئے تھے۔

بہرحال، اس معاملے میں سپریم کورٹ نے 21 مارچ کو کہا کہ دہلی ہائی کورٹ کے جج یشونت ورما سے متعلق واقعہ کو لے کر غلط خبریں اور افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جسٹس ورما کو الٰہ آباد ہائی کورٹ میں منتقل کیے جانے کی تجویز آزادانہ ہے، اور اس کا داخلی جانچ سے کوئی واسطہ نہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *