دسویں جماعت کے امتحان میں تاخیر سے پہنچنے والا طالب علم امتحان لکھنے سے محروم

 

اوٹکور، 21 مارچ – نارائن پیٹ ضلع کے اوٹکور منڈل میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے پہلے دن ایک طالب علم تاخیر سے پہنچا، جس کی وجہ سے اسے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ملی۔

 

محمد عمر، جو اوٹکور ملت اسکول میں اردو میڈیم کا طالب علم ہے جب وہ جمعہ کے روز اوٹکور ضلع پریشد بوائز ہائی اسکول کے امتحانی مرکز پہنچا، تو حکام نے 15 منٹ کی تاخیر کے باعث اسے امتحان میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

 

مایوسی کے عالم میں محمد عمر بغیر امتحان دیے واپس گھر چلا گیا۔ قواعد کے مطابق امتحانات صبح 9:30 بجے سے 12:30 بجے تک منعقد کیے جا رہے ہیں، اور مقررہ وقت کے بعد کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *