نو رومانس، براہ کرم فاصلہ برقرار رکھیں۔ کیب ڈرائیور کا دلچسپ نوٹ وائرل

بنگلورو: سوشل میڈیا پر آئے دن کچھ نہ کچھ نیا اور دلچسپ وائرل ہوتا رہتا ہے، جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔ حال ہی میں بنگلورو میں ایک کیب ڈرائیور کے غیر معمولی نوٹ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ اس نوٹ میں واضح الفاظ میں لکھا گیا تھا: “نو رومانس، براہ کرم فاصلہ برقرار رکھیں۔”

بنگلورو میں ایک مسافر نے اس کیب میں سفر کے دوران اس انوکھے نوٹ کی تصویر لی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ جیسے ہی یہ تصویر انٹرنیٹ پر آئی، لوگوں نے اسے دلچسپ اور مزاحیہ پایا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس پر طرح طرح کے دلچسپ تبصرے کیے۔
ایک صارف نے مذاق میں لکھا: “ڈرائیور نے اپنی ذہنی سکون کو محفوظ رکھنے کا بہترین حل نکالا ہے!”

دوسرے نے کہا: “اب جوڑوں کے لیے صرف پارک ہی بچ گئے ہیں!”

کچھ صارفین نے یہ بھی لکھا کہ “یہ پیغام ان لوگوں کے لیے ہے جو عوامی مقامات پر اپنی نجی زندگی کو انجوائے کرنا پسند کرتے ہیں۔”

بنگلورو، جو کہ انڈیا کی ٹیک سٹی کے طور پر جانا جاتا ہے، وہاں روزانہ ہزاروں افراد کیب میں سفر کرتے ہیں۔ عام طور پر مسافر اپنی گفتگو یا موبائل میں مگن رہتے ہیں، لیکن اس کیب ڈرائیور نے اپنی گاڑی کے قوانین خود طے کیے ہیں۔ اس نوٹ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی گاڑی میں رومانس یا قریبی میل جول کو پسند نہیں کرتا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *