تروپتی مندر میں صرف ہندوؤں کو ہی کام کرنا چاہئے: این چندرا بابو نائیڈو

تروپتی (آئی اے این ایس) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے جمعہ کے روز کہا کہ وینکٹیشورا مندر میں صرف ہندوؤں کو کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ مندر میں اگر کوئی عیسائی اور دیگر عقیدہ کے ملازمین ہیں، حکومت ان کے جذبات کو ٹھیس پہونچائے بغیر انہیں باعزت باوقار طریقہ سے دوسرے مقام پر منتقل کرے گی۔

چیف منسٹر نائیڈو نے کہا کہ مسلم اور کرسچن ادارے بھی نہیں چاہتے کہ ان کے اداروں میں ہندو کام کریں اس لئے حکومت، ان کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے قدم اٹھائے گی۔ چیف منسٹر نے تروپتی کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے تروپتی میں دیوالوک، ایم آر کے آر اور ممتاز ہوٹل پروجیکٹس کیلئے مختص35ایکراراضی منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ہر ریاست کے صدر مقام میں ایک سری وینکٹیشورا مندر کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے بموجب آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے جمعہ کے روز لاڈ وینکٹیشورا سوامی مندر کا دورہ کرتے ہوےء مندر میں پوجا کی۔نائیڈو نے اپنے افراد خاندان کے ساتھ8:20بجے صبح پوجا کی۔

چیف منسٹر نائیڈو نے افراد خاندان کے ساتھ سری وارو (لارڈ وینکٹیشورا سوامی) کے درشن کئے۔ رنگیاناکہ منڈپ میں ویدک پنڈتوں نے چیف منسٹر کو آشیرواد دیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *