مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ یمنی مسلح افواج کی جانب سے غزہ کی براہ راست حمایت کو سراہا۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج یمنی میزائل غزہ کے میزائلوں کے ساتھ تل ابیب کے آسمان پر یہ بتانے کے لئے موجود تھے کہ غزہ تنہا نہیں ہے اور ملت اسلامیہ کے آزاد عوام فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ ہم امت اسلامیہ کے تمام آزاد لوگوں سے کہتے ہیں کہ وہ مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لئے اس جنگ میں شامل ہوں اور سفاک صہیونی دشمن کو جارحیت کو روکنے پر مجبور کرنے کے لیے غزہ کی عملی حمایت کریں۔
واضح رہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے آج اعلان کیا کہ ملک کی فورسز نے فلسطین 2 ہائپرسونک میزائل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بن گورین ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔