
بریلی: آل انڈیا مسلم جماعت درگاہ اعلیٰ حضرت کے صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے ہندی فلم ”چھاوا“پر جلد سے جلد پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے ہدایت کار، پروڈیوسر اور فلم رائٹر پر قانونی کاروائی کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان کا مسلمان اورنگزیب کو اپنا رہنما نہیں مانتا ہے۔ ان کو ہم صرف ایک بادشاہ مانتے ہیں۔
اس سے زیادہ کچھ نہیں۔مولانا نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو لکھے خط میں درخواست کی ہے کہ فلم چھاوا جب سے ریلیز ہوئی ہے تب سے ملک کا ماحول خراب ہورہا ہے۔
فلم چھاوا میں اورنگ زیب بادشاہ کی شبیہ کو ہندو مخالف دکھا کر نوجوانوں کو مشتعل کیا گیا اور بھڑکایا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جگہ جگہ ہندو تنظیموں کے لیڈر اورنگ زیب بادشاہ کے ضمن میں نفرت انگیز بیانات دے رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے 17مارچ 2025 کو ناگپور میں فرقہ وارانہ فساد ہوگیا۔ جو نہایت ہی افسوس ناک بات ہے۔