چھتیس گڑھ میں 2 انکاؤنٹر، 30 ماؤسٹ ہلاک (ویڈیو)

بھوپال (آئی اے این ایس) انتہاپسندی کے خلاف ایک اہم کامیابی میں سیکوریٹی فورسس نے جمعرات کو چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور اور کنکیر میں 2 علیحدہ کارروائیوں میں 22 ماؤسٹوں کا صفایا کردیا۔

قبل ازیں دن میں ایک کامیاب انکاؤنٹر میں 2 ماؤسٹوں کو گولی مارکر ہلاک کیا گیا تھا تاہم اس کارروائی کے دوران ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) کا ایک بہادر جوان بھی فرائض کی انجام دہی کے دوران جان گنوا بیٹھا۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایکس پر اس کامیابی پر فورسس کی ستائش کی اورحکومت کی ”نکسل مکت بھارت ابھیان“ کے تئیں ایک اہم قدم قراردیا۔

امیت شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری سیکوریٹی فورسس نے بیجاپور اور کنکیر میں 2 علیحدہ کارروائیوں میں 22نکسلائٹس کو ہلاک کردیا۔ مودی حکومت اصل سماجی دھارے میں شامل ہونے کی سہولتوں کے باوجود خودسپردگی سے انکار کرنے والوں کے خلاف صفر برداشت پالیسی اختیا رکرتے ہوئے سفاکانہ انداز میں نکسلائٹس کے خلاف پیشرفت کررہی ہے۔

ملک آئندہ سال 31 مارچ تک نکسلائٹس سے پاک بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ اسی دوران پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ ماؤسٹ لیڈر پاپاراؤ جس کے سر پر لاکھوں روپے کا انعام تھا‘ وہ بھی دیگر خطرناک ماؤسٹوں کے ساتھ موجود ہے۔

اس کی گرفتاری یا خاتمہ اس نیٹ ورک کو ایک اور بڑا دھکا پہنچائے گا۔ ضلع بیجاپور میں جمعرات کی اولین ساعتوں میں شدید سرگرمیاں دیکھی گئیں جب بیجاپور۔ دنتے واڑہ سرحد کے قریب گنگلورپولیس اسٹیشن کے حدود میں پولیس فورسس اور ماؤسٹوں کے درمیان ایک انکاؤنٹر شروع ہوا۔

بیجاپور پولیس کے مطابق اس کارروائی کے دوران ڈی آر جی جوان شہید ہوگیا۔ ایک مشترکہ ٹیم نے اس علاقہ میں مخالف ماؤسٹ کارروائی شروع کی اور صبح 7 بجے ماؤسٹوں اور سیکوریٹی عملہ کے درمیان فائرنگ کا بھاری تبادلہ شروع ہوگیا۔ ایک علیحدہ واقعہ میں 2 فوجی نارائن پور۔ دنتے واڑہ سرحد کے قریب واقع تھلتھلی علاقہ میں آئی ای ڈی دھماکہ میں زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو ہاسپٹل میں شریک کرادیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *