ٹرمپ کا خط دھمکی آمیز ہے، جواب دیں گے، ایرانی وزیر خارجہ

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ نئے امریکی صدر نے نئے حالات پیدا کیے ہیں، لیکن ہم یقینی طور پر پابندیوں کے تحت بات چیت نہیں کریں گے، بات چیت مساوی شرائط پر ہونی چاہیے۔

انہوں نے ٹرمپ کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس خط کا جواب دیا جائے گا، یہ زیادہ تر دھمکی آمیز ہے، لیکن اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مواقع بھی موجود ہیں، اور جواب ان تمام زاویوں پر غور کرنے کے بعد دیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ہماری پالیسی اس وقت براہ راست مذاکرات نہیں ہے اور بالواسطہ مذاکرات پچھلے ادوار میں ہوتے رہے اور شہید رئیسی کے دور میں بھی ہم نے یورپی ٹرائیکا اور چین اور روس کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کیے ہیں لیکن جب تک دھونس دھمکی ہے ہم امریکہ سے براہ راست مذاکرات نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے لیے تیار ہیں اور خطرات سے نمٹ سکتے ہیں، اگلا سال ایک پیچیدہ سال ہوگا اور انشاء اللہ ہم اس کی پیچیدگیوں پر قابو پالیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *