ایئر انڈیا کی فلائٹ میں مسافر کی پراسرار موت، لکھنؤ ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد ہوا انکشاف

اطلاعات کے مطابق فلائٹ صبح 8:10 بجے لکھنؤ پہنچی تھی۔ جب مسافروں کو سیٹ بیلٹ کھولنے اور اترنے کی ہدایت دی گئی تو آسف اللہ انصاری نامی مسافر سیٹ پر ہی بیٹھے رہے۔ جب عملے نے انہیں جھنجھوڑا تو بھی کوئی ردعمل نہیں ملا۔ ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔

ابتدائی جانچ میں شبہ ہے کہ مسافر کی موت دورانِ سفر ہی ہو گئی تھی۔ ان کی سیٹ بیلٹ بھی بند تھی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ دورانِ پرواز ہی انتقال کر گئے تھے۔ موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *