
حیدرآباد 20 مارچ (راست )قرآن اور صاحب قرآن کی نسبت سے مسلمان اپنےقلوب کو منور کریں۔ قلعہ گولکنڈہ میں مرکزی جلسہ حسن قراءت ۔۔ بیرونی و مقامی قراءکرام نے تلاوت کے زریعہ وجد کی کیفیت پیدا کردی۔۔ مدرسہ رحمتہ العلوم اور آل انڈیا قراءت اکیڈیمی کے زیر اہتمام مرکزی سا لانہ جلسہ بین اقوامی محفل حسن قراءت بعد نماز تراویح گورنمنٹ بوایز ہائ اسکول گراونڈ رسالہ بازار قلعہ گولکنڈہ میں عظیم الشان پیمانے پر مولانا پیر شبیر نقشبندی محرک عالمی قرآنی و روحانی مہم منعقد ہوا۔ اس جلسہ قراءت کی نگرانی مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری صدر آل انڈیا قراءت اکیڈیمی نے کی۔ قلعہ گولکنڈہ میں منعقدہ مرکزی جلسہ حسن قرات کی خاص بات یہ رہی کہ یہ جلسہ قراءت ہر سال پابندی سے ہوا کرتا ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی مصر اور ایران کے قراء کرام اور حیدرآباد کےقراء کرام نے اپنے مخصوص لحن و آواز میں قرآنی آیات پیش کرتے ہوے محفل میں رخت پیدا کردی اور سامعین اللہ اکبر و ماشاءاللہ نعرہ تکبیر کی صدایں لگا رہے تھے۔ مولانا پیر شبیر نقشبندی محرک عالمی قرانی مہم نے صدارت کی جب کہ قاری سید متین علی شاہ قادری صدر آل انڈیا قرات اکیڈیمی نے جلسہ قراءت کی نگرانی کی۔۔ انھوں نے قراء کرام اور شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوے قراء کی گلپوشی کی اور کہا کہ آل انڈیا قراءت اکیڈیمی اور عالمی قرآنی و روحانی مہم کے تعاون سے گزشتہ 35 برسوں سے یہ جلسہ قراءت منعقد کیا جارہا ہے جس سے طلباء و نوجوانوں میں قران سے شغف اور اس کے سیکھنے و سکھانے کے ساتھ قرآن کو خوش لحن سے پڑھنے کا زوق و شوق پیدا کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قرآن کی آخری سورتوں کی تلاوت اور اسے ترجمہ کے ساتھ پڑھیں اور اسے یاد بھی کرلیں اس لیے کہ قران کی یاد دہانی سے قرآن اور صاحب قران سے رشتہ میں مضبوطی پیدا ہوگی۔ مسلمان رحمتہ العالمین صلی علیہ وسلم کی امت میں ہیں جنووں نے کبھی اور کسی موقع پر اپنے عمل کے ذریعہ انتشار نہیں بلکہ امن و اتحاد پیدا کیا۔ اس جلسہ حسن قراءت میں بیرونی قاری الشیخ اسماعیل عثمان مصر قاری الشیخ نور محمد المصر نے قران حکیم کے مختلف آیات کی تلاوت کرتے ہوے وجد کی کیفیت پیدا کردی ان کے علاوہ ایرانی قاری آغا قاری امید حسینی نشراد کی قراءت کو پسند کیا گیا جب یہ قاری اپنے مخصوص لحن میں تلاوت کررہے تھے شرکاء جلسہ نے نعرہ تکبیر کی صدایں بلند کیں۔ اس موقع پر مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری ڈاکٹر قاری محمد محبوب قادری قاری سید نور محمد شاہ قادری قاری سید نور احمد شاہ قادری اور دوسروں نے قرات کلام پاک سناے کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر مدرسہ رحمت العلوم کے طلباء جنھوں نے جامعہ نظامیہ کے منعقدہ امتحان فن قراءت میں کامیابی حاصل کی ان کی درجہ اول کامیابی پر بیرونی مہمان قراء کرام کے ہاتھوں اسنادات دیے گے۔ اس موقع پر گولکنڈہ قلعہ کے صدر پجاری مسٹر سائ بابا کو قرآن مجیید اور سیرت طیبہ کا تلگو ترجمہ تحفہ میں پیش کرتے ہوے ان کی گلپوشی کی گئ۔۔ جناب کوثر محی الدین رکن اسمبلی حلقہ کارواں جناب سید فیض اے سی پی گولکنڈہ مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری سجادہ نشین حضرت صوفی آعظم رح حافظ و قاری شیخ معین الدین آمری القادری معنی شاہ جناب غلام محی الین پاشاہ بھائ جناب عزیزخان پٹھان محمد نصیر الدین ہارون فرحان محمد امیرالدین کارپو ریٹر گولکںنڈہ سید فیضان علی شاہ صحافی محمد نصراللہ خان اور دوسروں کی گلپوشی کی گئ۔۔ گورںنمنٹ بوایز ہائ اسکول کا گراونڈ شمع محمدی کے پرواونوں سے بھرا دیکھا گیا۔۔ مصری قراء کرام کے سلام بحضور خیرالانام پر رات دیر گے جلسہ حسن قرات کا اختام عمل میں آیا۔