
کانگریس حکومت مسلمانوں کے ساتھ انصاف کرے۔ کھمم سٹی اقلیتی صدر کانگریس حافظ شیخ عباس بیگ نے کانگریس اقلیتی قائدین کے ہمراہ کھمم ضلع کانگریس صدر درگا کو یادداشت پیش کی۔ حافظ شیخ عباس بیگ نے اقلیتی قائدین کے ہمراہ کھمم کانگریس آفس میں کھمم ضلع کانگریس صدر درگا سے ملاقات کرتے ہوئے یادداشت پیش کی۔ یادداشت میں مطالبہ کیا کہ کانگریس حکومت مسلمانوں کے ساتھ انصاف کرے۔ گلی سے لے کر حیدرآباد تک کانگریس کے مسلم قائدین کو نظر انداز کیا گیا۔ مسلمانوں نے کانگریس کے حق میں ووٹ دے کر اقتدار پر فائز کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ حافظ شیخ عباس بیگ نے مطالبہ کیا کہ کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین کو نامزد عہدے دے اور پورے اثر و رسوخ کے ساتھ ریاستی اور ضلعی سطح پر مخلوعہ عہدوں پر مسلمانوں کو فائز کرنے کا بھرپور مطالبہ کرے