
تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹیز ایمپلائیز سروس ایسوسی ایشن (TSMESA) کے بانی و صدر فاروق احمد نے بھینسہ میں ایک اقلیتی سرکاری ملازم عبدالوکیل پر اس کی سرکاری ڈیوٹی کے دوران ہونے والے حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیا
۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ خاطیوں کو سخت سزا دی جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کے اعادے کے نہ ہونے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
فاروق احمد نے کہا کہ یہ حملہ درحقیقت حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش معلوم ہوتی ہے اور محض ایک معمولی بات پر سرکاری ملازم کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں ہر مذہب اور ہر سماج کے افراد بھائی چارے سے رہتے ہیں اور اس طرح کے واقعات کے لیے یہاں کوئی جگہ نہیں ہے۔
فاروق احمد نے حکام سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کریں اور مستقبل میں سرکاری ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
انہوں نے ریاست کے اقلیتی طبقے کے افراد و ملازمین سے پرامن رہنے کی اپیل بھی کی۔