
حیدرآباد ۔ کے این واصف
حرمین شریفین میں زائرین کو بیگ وغیرہ کے ساتھ داخلے کی اجازت نہیں ہوتی۔ حرم شریف کو مختصر وقفہ کے لئے آنے والے زائرین جو ہوٹل نہیں لیتے ان کے لئے اپنا بیگ وغیرہ کہیں محفوظ کرنا مشکل ہوجاتاہے۔اس مسئلہ کے حل کے لئے حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں زائرین کے سامان محفوظ رکھنے کے لگیج سینٹر 24 گھنٹے خدمات فراہم کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ سامان رکھنے کے مراکز زائرین کی سہولت کے لیے ہیں تاکہ وہ اپنی عبادات آرام سے انجام دے سکیں۔انتظامیہ نے زائرین کو ان مراکز سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی ہے تاکہ مسجد الحرام کے اندر سامان لے جانے پرنقل و حرکت میں رکاوٹ نہ آئے اور سلامتی کویقینی بنایا جا سکے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں کے کئی مقامات پر سامان محفوظ کرنے کے لیے مراکز قائم ہیں جن میں سب سے بڑا مرکزباب 64 کے قریب اوروضو خانے نمبر 6 کے پیچھے ہے۔اسی طرح مکہ مکرمہ لائبریری کے قریب مشرقی صحن شامل کے پاس بھی بڑا مرکز موجود ہے۔