ایلون مسک کی کمپنی 'ایکس' کا حکومت ہند پر مقدمہ، آئی ٹی ایکٹ کے تحت مواد بلاک کرنے پر اعتراض

ایکس کارپ کے مطابق دفعہ 79(3)(بی) میں حکومت کو مخصوص حالات میں مواد ہٹانے یا بلاک کرنے کا اختیار دیا گیا ہے لیکن حکومت اس دفعہ کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دیے گئے احکامات میں وجوہات واضح نہیں کی جاتیں اور نہ ہی پلیٹ فارم کو مناسب سماعت کا موقع دیا جاتا ہے، جو کہ قانونی اصولوں کے خلاف ہے۔

ایکس نے اپنی درخواست میں کہا کہ حکومت کے احکامات انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 69اے کے مطابق نہیں ہیں، جس میں مواد ہٹانے کے مخصوص ضوابط درج ہیں۔ کمپنی نے 2015 میں سپریم کورٹ کے شریا سنگھل کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے واضح کیا تھا کہ مواد ہٹانے کے لیے شفافیت اور معقولیت ضروری ہے لیکن حکومت ان اصولوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *