
حیدرآباد: شراب پینے سے روکنے پر بیٹے نے باپ کا قتل کردیا۔یہ وارادات تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے چنچولورو گاؤں میں شیوا نامی نوجوان شراب نوشی کا عادی تھا اور اکثر اپنے گھر والوں سے شراب پینے کے لیے رقم مانگتا تھا۔
روزانہ کی طرح جب وہ نشے میں گھر آیا تو اس کے باپ چنیا نے ڈانٹ ڈپٹ کی اور رقم دینے سے انکار کر دیاجس پر برہمی کے عالم میں شیوا نے ڈنڈے سے اپنے باپ پر حملہ کر دیا اور بعد ازاں اس کاگلا دبا کر اسے ہلاک کر دیا۔
واردات کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گیا۔