ایران ہمارے فیصلوں میں مداخلت نہیں کرتا، یمنی وزیر خارجہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی انصار اللہ حکومت کے وزیر خارجہ جمال عامر نے کہا ہے کہ صیہونی رژیم کی جانب سے جب تک غزہ کی ناکہ بندی کا خاتمہ نہیں ہوتا اور انسانی امداد کی ترسیل میں حائل رکاوٹیں دور نہیں کی جاتیں اس وقت تک یمن کی فوجی کارروائیا جاری رہیں گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایران ہمارے فیصلوں میں مداخلت نہیں کرتا، بعض اوقات صرف ثالث کا کردار ادا کرتا ہے۔ 

عامر نے کہا کہ ہمیں ایران کی طرف سے کوئی پیغام نہیں ملا ہے۔ اگرچہ بعض دیگر ممالک کی جانب سے تناؤ کو کم کرنے کے پیغامات ہیں لیکن ہمیں یہ کہنا چاہیے کہ یمن اس وقت امریکہ کے ساتھ حالت جنگ میں ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں تمام دستیاب ذرائع سے اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *