حیدرآبادی نوجوان کو سالانہ 3کروڑ پیکیج کے ساتھ ملازمت

حیدرآباد: حیدرآباد کے ایک نوجوان نے سالانہ 3 کروڑ روپے کے پیکیج کے ساتھ ملازمت حاصل کر کے تمام کو حیران کر دیا۔شہرکے ایل بی نگر، چترا لے آؤٹ کے رہنے والے جی سائی دیویش چودھری نے امریکہ کی مشہور چِپ بنانے والی کمپنی انوڈیا میں ملازمت حاصل کیں۔

دیویش کے والد کرشنا موہن رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں، جبکہ ماں رما دیوی نے ایک پبلک اسکول میں دس سال تک تدریس کے فرائض انجام دیئے۔دیویش نے اپنی تعلیم پانچویں جماعت سے دسویں جماعت تک رما دیوی پبلک اسکول میں مکمل کی۔

انٹر میں شاندار نمبر حاصل کر کے انہوں نے این آئی ٹی کروکشیتر میں کمپیوٹر سائنس میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ وہاں انہوں نے نیوٹانکس کمپنی میں 40 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ کے ساتھ ملازمت حاصل کی۔

بعد ازاں، لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا سے کلاؤڈ اور اے آئی ٹکنالوجی میں ماسٹرس مکمل کرنے کے بعد، انہوں نے انوڈیا کمپنی میں ڈیولپمنٹ انجینئر کے طور پر ملازمت حاصل کر لی۔ فی الحال وہ اے آئی پر مبنی ایک ایپ کی ترقی پر کام کر رہے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *